سعودی عرب اور یورپی یونین کی ایران میں دھماکوں کی مذمت،ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

ریاض،برسلز۔4جنوری (اے پی پی):سعودی عرب اور یورپی یونین نے ایران میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

العربیہ اردو کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر کہا کہ ہم ایران میں پرامن شہریوں پر دہشت گردحملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کے ترجمان نےایران کے شہر کرمان میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ د ھماکوں میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ بدھ کو ایران کے شہر کرمان میں پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر ان کی قبر کےقریب 2دھماکے ہوئے جس کے نتیجے 103افراد جاں بحق اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More