این اے 89 سے کاغذات مسترد کئے جانے کیخلاف عمران خان کی اپیل سماعت کیلئے منظور

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 میانوالی سے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی گئی۔

الیکشن ٹربیونل نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اپیل 7 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے ، اس حوالے سے  ریٹرننگ افسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

تحریک انصاف کے 624 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے

عمیر نیازی، راجہ یاسر شریف، ملک جواد اصغر بانیٔ پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ لاہور این اے 122 سے بھی بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More