جوڈیشل کمیشن اجلاس، پشاور ہائیکورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

ایک پارٹی کو ایک طرف کرنا الیکشن کمیشن اور جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں، جسٹس اعجاز خان

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس فضل سبحان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس شاہد خان کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے مستقلی کے بجائے تینوں ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More