دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر ، مزید 24 پروازیں منسوخ

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہے۔ 

غیر یقینی  صورتحال کی وجہ سے آج مزید 24 پرواز منسوخ کر دی گئیں ، جبکہ ملکی اور غیر ملکی 100 سے زائد پروازوں کی آمدورفت میں تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور ائیرپورٹس پر پروازوں کی لینڈنگ ، ٹیک آف کیلئے غیر یقینی صورتحال ہے،  تین دن میں 88 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔

جرمنی میں شدید برفباری، معمولات زندگی متاثر، سینکڑوں پروازیں منسوخ

دبئی سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز  کراچی میں اتاری گئی جب کہ  فلائٹ شیڈول کے مطابق نجی ائیر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پرواز کو لاہور لینڈ کرایا گیا۔ اسلام آباد سے ابوظہبی، دبئی اسلام آباد، گلگت اسلام آباد، اسکردو ، کراچی ، ابوظبی اور دبئی سے پشاور کی پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More