بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتراضلاع میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی،کوئٹہ،چمن،زیارت،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،لورالائی،پشین،مستونگ،قلات،خاران،ہرنائی،سبی اورنوشکی میں بارش کا امکان ہے۔

خضدار،لسبیلہ،تربت،پنجگور،کیچ، ٓواران اورمکران کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ بلوچستان کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک سرد رہنے کا امکان ہے، جڑواں شہر راولپنڈی اسلام آباد آج بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے اور سردی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

پنجاب،بالائی سندھ اورخیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر، گلگت، مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرداورمطلع ابرآلودرہنے کی پیشگوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More