غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی وزرا کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں، نیدرلینڈز

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

ایمسٹرڈم۔4جنوری (اے پی پی):نیدرلینڈز نے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی وزرا کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے حوالے سے اسرائیلی وزرا بیزلیل سموٹریچ اور بین گویر کے حالیہ بیانات “غیر ذمہ دارانہ” ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیدرلینڈ زغزہ سے فلسطینیوں کی نقل مکانی یا فلسطینی سرزمین کو کم کرنے کے کسی بھی مطالبے کو مسترد کرتا ہے۔

اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ اور فرانس کے صدر ایمانویل میکرون بھی مذکورہ اسرائیلی وزرا کے بیانات پر تشویش کااظہار کر چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More