جنوبی افریقہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقی باؤلرز نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی افریقہ میں جاری ٹیسٹ کرکٹ میں میزبان ٹیم کے باؤلرز نے بغیر کوئی رن دیئے بھارت کے 6 کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیج دیا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 55 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی جس کے جواب میں بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنا لیے لیکن پھر اچانک ہی کھیل کا پانسہ پلٹا اور جنوبی افریقہ نے بغیر کوئی رن دیئے بھارت کے 6 کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑا دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ، قومی ٹیم نے آسٹریلیا میں نیا ریکارڈ بنا لیا

جنوبی افریقہ کے باؤلر لونگی اینگیڈی نے ایک اوور میں بھارت کے ایل راہول، روندرا جڈیجا اور جسپریت بمرا کو پویلین بھیجا جس کے بعد اگلے ہی اوور میں رباڈا نے ویرات کوہلی کو چلتا کیا اور پھر بھارتی کھلاڑی سراج رن آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد پراسید کرشنا بھی رباڈا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 4 مرتبہ ایسے لمحات آئے جب کسی ٹیم کے 5 کھلاڑی بغیر رن کے اضافے پر آؤٹ ہو گئے اور ان 4 میں سے 3 مرتبہ بیٹنگ سائیڈ نیوزی لینڈ کی تھی لیکن اب یہ ناپسندیدہ ترین ریکارڈ کا دھبہ بھارتی ٹیم پر لگ گیا ہے جو بغیر کسی رن کے اضافے پر 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More