سانحہ 9 مئی: قاسم سوری سمیت 11 پی ٹی آئی رہنماؤں کی طلبی کا اشتہار جاری

ہم نیوز  |  Jan 04, 2024

کوئٹہ: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 11 رہنماؤں کی 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلبی کا اشتہار جاری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے اسپیشل جج نے قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو 14 فروری کو طلب کر لیا۔ تمام رہنماؤں کو 9 مئی واقعات کے مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کی طلبی کا اشتہار جاری کیا ہے ان میں قاسم سوری، خادم وردگ، جمعہ خان، صادق ترین، ڈاکٹر منیر بلوچ اور نجیب کاکڑ سمیت 11 ملزمان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی حملے کے ماسٹر مائنڈ شیخ رشید اور عمران خان ہیں، حنیف عباسی

عدالتی اشتہار کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں پر تھانہ بجلی روڈ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، نامزد ملزمان یا تو فرار ہیں یا انہوں نے وارنٹ کی تعمیل سے گریز کرنے کے لیے اپنے طور پر روپوشی اختیار کی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More