این آئی ایچ کی کوویڈ 19 وائرس کی نئی قسم جے این 1 کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایڈوائزری جاری

اے پی پی  |  Jan 04, 2024

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):قومی اداری صحت (این آئی ایچ )نے کوویڈ 19 وائرس کی نئی قسم جے این 1 کی روک تھام اور کنٹرول کے لئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جے این.1 کو ویرینٹ آف انٹرسٹ (وی او آئی) کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور بنیادی طور پر بی اے.2.86 اومیکرون ویریئنٹ کی ایک قسم ہے۔ کووڈ-19 وائرس، سب سے پہلے اگست 2023 میں امریکی-سی ڈی سی کی طرف سے رپورٹ کیا گیا تھا تاہم حالیہ ہفتوں میں، جے این.1 بہت سے ممالک میں رپورٹ ہوا ہے اور عالمی سطح پر اس کا پھیلائو تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

یہ تیزی سے اضافہ ڈبلیو ایچ او کے تین خطوں میں دیکھا گیا ہے جس میں امریکہ ، مغربی بحر الکاہل اور یورپی خطے شامل ہیں جبکہ سب سے زیادہ اضافہ مغربی بحر الکاہل میں دیکھا گیا ہے جو وبائی امراض کے ہفتے 44 میں 1.1 فیصد سے بڑھ کر وبائی امراض کے ہفتے 48 میں 65.6 فیصد ہوگیا ہے۔

اس ایڈوائزری کا مقصد صحت کے حکام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کرنا اور سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اگلے چند ہفتوں کے دوران مریضوں اور صحت کے شعبوں میں متوقع کام کے بوجھ سے نمٹنے کے لئے بروقت حفاظتی اور کنٹرول اقدامات کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More