پاکستان کی ایران کے شہر کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان نے ایران کے شہر کرمان میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے صوبائی دارالحکومت کرمان کے شہداء قبرستان میں ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانوں کا نقصان ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ پاکستان دکھ اور الم کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے، دوطرفہ اور علاقائی تعاون کے ذریعے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More