وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے روانڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل مبارک موگاناگا کی ملاقات

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے روانڈا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف لیفٹیننٹ جنرل مبارک موگاناگا نے یہاں دفترخارجہ میں ملاقات کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، استعداد کو بڑھانے اور تجارت میں بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران روانڈا کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے اہم کردار پر بھی زور دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More