نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایران کے شہر کرمان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانی نقصان کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا،

پاکستان اس گھناؤنے فعل کی مذمت اور ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ے جذبات اور دعائیں اس مشکل گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More