6 ماہ کے دوران پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کمی

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

ملک میں پٹرول کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 7 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کمی

او سی اے سی کے اعدادوشمار کےمطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں ملک میں 3.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 3.83 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

نادرا ، 2023 میں ایک کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش کا اندراج

دسمبر میں ملک میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی جو نومبر کے مقابلہ میں یکساں ہے۔

نومبر میں بھی ملک میں 0.57 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر 2022 کے مقابلہ میں دسمبر 2023 میں ملک میں پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کی کمی ہوئی۔

نوسرباز سرگر م،لین دین کرنیوالا خود ذمہ دار ہوگا،اخوت فائونڈیشن

دسمبر 2022 میں ملک میں 0.62 ملین ٹن پٹرول کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی جو دسمبر 2023 میں کم ہو کر 0.57 ملین ٹن ہو گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More