کے الیکٹرک کیلئےایک ہی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک کیلئےایک ہی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری بار بجلی مہنگی کر دی گئی۔

نیپراکی جانب سے کراچی کیلئےبجلی 2 روپے 87 روپےفی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کراچی کیلئےاضافے کابوجھ بڑھ کر4.12 روپےہوجائےگا، نیپرا نےحکومت کی منظوری کے بعد کےالیکٹرک کی درخواست پربجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کی منظوری جنوری تا مارچ2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دی گئی ، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے ۔

سونا 1300 روپے سستا ہو گیا

خیال رہے کہ اسی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں حکومتی درخواست پر نیپرابجلی مہنگی کرنے کافیصلہ دے چکا ہے ، پہلے ہی جنوری تامارچ 2023 کی ایڈجسٹمنٹ میں1.25 روپے کااضافہ منظور کیا جاچکا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More