لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے،  قومی ادارہ صحت

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

 قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب انفلوئنزا کی وبا ہے۔

حکام قومی ادارہ صحت کا بتانا ہے کہ انفلوئنزا اے کی سب ٹائپ ایچ 3 این 2 کے نتیجے میں پورے ملک میں لوگ بیمار ہو رہے ہیں، پاکستان میں کووڈ 19 کے کیسز کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان بھر سے انفلوئنزا کے ہر ہفتے ہزاروں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، بچوں میں نزلہ، زکام اور بخار آر ایس وی وائرس کی وجہ سے ہو رہا ہے، انفلوئنزا بوڑھے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت انفلوئنزا کی ویکسین دستیاب نہیں ہے، انفلوئنزا سے بچنے کے لیے ماسک استعمال کریں اور ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، انفلوئنزا ہونے کی صورت میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More