ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے سڈنی ٹیسٹ میں آرام دیا گیا، شاہین شاہ آفریدی

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے ورک لوڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے مجھے سڈنی ٹیسٹ میں آرام دیا ہے۔

سڈنی میں نجی سپورٹس چینل کو انٹرویو میں نوجوان کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا میں ابتدائی دو میچز کے دوران بے شمار اوورز کیے تھے جسکی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تئیس سالہ کرکٹر نے کہا آسٹریلیا میں زیادہ وکٹیں لے سکتا تھا لیکن بدقسمت رہا اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے،شاہین آفریدی نے مچل سٹارک اور ٹرینٹ بولٹ کو اپنا پسندیدہ باولر قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز کی بات ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More