ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم چھٹے نمبر پر چلے گئے

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے۔

آسٹریلیا میں ناقص کارکردگی کے باعث بابر اعظم کی عالمی رینکنگ میں کمی ہے ، قومی بلے باز پانچویں نمبر سے چھٹے نمبنر پر جاپہنچے ہیں جبکہ قومی ٹیم میں موجود دیگر بلے بازوں کی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔

سعود شکیل ایک درجہ ترقی کے بعد تیرویں، عبداللہ شفیق تین درجہ ترقی سے اکیسویں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر چار درجہ ترقی کے بعد ستائیس ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

کرکٹر سلمان علی آغا کی بتیسویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ اوپننگ بلے باز امام الحق کی آٹھ درجہ تنزلی پاکر سینتسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آل راونڈر عامر جمال کا سترہ درجہ ترقی کے بعد ستاوان واں نمبر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ میں کین ولیم سن سرفہرست ہیں جبکہ جوئے روٹ دوسرے اور اسٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارتی سابق کپتان چار درجہ ترقی پاکر نوویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More