سونا 1300 روپے سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

بدھ کے روز سونے کی قیمت میں  1300 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہو گئی۔

دریں اثنا سونے کی قیمتوں کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2680روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66روپے پر مستحکم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More