انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

تیسرےکاروباری روز کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کو پھر سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد امریکی ڈالر 281 روپے 89 پیسے سے کم ہو کر 281 روپے 72 پیسے پر بند ہوا۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

آج صبح بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 39 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/bfEofcHWXE#SBPExchangeRate pic.twitter.com/xeNHWN25ys

— SBP (@StateBank_Pak) January 3, 2024

خیال رہے کہ گزشتہ دوسرے کاروباری روز اختتام پر ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہونے سے قیمت 281 روپے 89 پیسے کی سطح پر بند ہوئی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More