الیکشن کمیشن نے توہین کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائدکر دی، کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے توہین کمیشن کیس پر بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی۔

بدھ کو الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے اڈیالہ جیل میں توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کےکیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چوہدری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے فرد جرم پڑھ کر سنائی۔دونوں رہنمائوں نے فرد جرم کی صحت سے انکارکیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More