صدر ڈاکٹر عارف علوی کا دہشتگرد حملے کے 20 شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ ، شہدا کو خراجِ عقیدت ، ورثا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 12 دسمبر کے دہشتگرد حملے کے 20 شہدا کے لواحقین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، شہدا کو خراجِ عقیدت اور ورثا کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حوالدار عمران خان، محمد جمیل ، محمد شہاب ، فضل سبحان ، داؤد شاہ اور ریاست خان کے ورثاکے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا۔صدر مملکت کی نائیک مختیار علی ، لانس نائیک محمد اسحاق ، محمد حیات اور صغیر احمد کے اہلِ خانہ سے بھی ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

انہوں نے سپاہی رحمٰن شاہ ، غلام مرتضیٰ، محمد فیاض اور امیر حسین کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے سپاہی عدنان ، محمد نصیر ، وقار اللہ خان ، ولی خان ، ذوالفقار اور نبیل اختر کو وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کرنے پر سلام پیش کیا ۔ صدر مملکت کی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت، شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے قوم کی جانب سے شہدا کی خدمات کو سراہا اور ان کے خاندانوں کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More