’را‘ سے رابطہ رکھنے والے ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے رابطہ رکھنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

ملزمان ارسلان واجد اور محمد دین کی ضمانت کی درخواستوں پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔ پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ پاکستان میں تخریب کاری کے لیے ملزمان نے ’را‘ ایجنٹس سے پیسے وصول کیے، پولیس نے ’را‘ کے دیے ہوئے پیسے دونوں ملزمان سے برآمد کیے۔

لیڈیز جاسوس، دہشتگرد حملے، پاکستان کیخلاف ’’را‘‘ کے نئے ٹارگٹس بے نقاب

انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان سے اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف ثبوتوں سے تخریب کاری کی نیت ظاہر ہوتی ہے۔ جبکہ وکلاء صفائی نے کہا کہ دونوں ملزمان کے خلاف کیس جھوٹا ہے اور بلاوجہ بنایا گیا۔

بعد ازاں اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More