میرانشاہ ، محسن داوڑ کے قافلے پر حملہ ، گاڑی بلٹ پروف ہونے کے باعث محفوظ رہے

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چئیرمین نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ محسن داوڑ کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق محسن داوڑ الیکشن مہم کے سلسلے میں تپی جا رہے تھے کہ ان کے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ محسن داوڑ کی گاڑی کے فرنٹ اور سائیڈ شیشوں پر گولیاں لگیں، گاڑی بلٹ پروف گاڑی ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔

محسن داوڑ اور علی وزیر کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

پولیس کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کو قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More