برکس کی توسیع روشن مستقبل کو ظاہر کرتی ہے، چین

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

بیجنگ۔3جنوری (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ برکس کی توسیع اس کے روشن مستقبل کو ظاہر کرتی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہا کہ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، ایران اور ایتھوپیا یکم جنوری کو باضابطہ طور پر برکس کے رکن بن گئے جس کے بعد تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد پانچ سے بڑھ کر دس ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو برکس کے مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس تعاون کے طریقہ کار نے ہم آہنگی اور اثر و رسوخ میں اضافہ کیا ہے اور بین الاقوامی معاملات میں بہتری کے لیے ایک مثبت اور مستحکم قوت بن گئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ متعلقہ ممالک کی درخواست پر برکس کی رکنیت اضافہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کی مشترکہ خواہش کو پورا کرتا ہے اور یہ کثیر قطبی کی جانب عالمی رجحان کی پیروی میں ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم برکس کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ برکس تعاون میں نئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کی جا سکے۔ پیر کو مصر، ایران، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور ایتھوپیا بھی برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم برکس کے باضابطہ رکن بن گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More