اے پی پی | Jan 03, 2024
اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیموں نےپشاور اور مردان میں امیدواروں کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے پشاور میں تشہیری ہورڈنگز ہٹادیئے۔بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور اور مردان میں مانیٹرنگ ٹیموں نے امیدواروں کا تشہیری مواد ہٹانا شروع کر دیا۔اس وقت تمام اضلاع میں مانیٹرنگ ٹیمیں فعال ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More