جاپان ایئر لائنز کے مسافر طیارے کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع،مزید 100 پروازیں منسوخ ہونے کا امکان

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

ٹوکیو۔3جنوری (اے پی پی):جاپان کے ٹرانسپورٹ حکام نے ہانیڈا ہوائی اڈے پر جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے اور جاپان ایئر لائنزکے مسافر طیارے کے ٹکرانے کی تحقیقات شروع کر دیں، جس کے باعث 226پروازیں منسوخ ہوئیں اور 40 ہزار سے زائد مسافر متاثر ہوئے ۔

شنہوا کے مطابق جاپان ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ، ہوائی جہازوں، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے سنگین حادثات کی تحقیقات کے لیے حکومت سے منسلک ایجنسی نے دن کے وقت طیارے کے ملبے کا معائنہ کیا جبکہ پولیس نے جائے حادثہ کا بھی معائنہ کیا۔حفاظتی بورڈ نے اطلاع دی کہ انہوں نے کوسٹ گارڈ کے طیارے کی پرواز اور وائس ریکارڈرز کو ریکور کر لیا ہے اور وہ ابھی بھی جے اے ایل طیارے کی تلاش کر رہے ہیں، جس نے ہوکائیڈو پریفیکچر کے نیو چٹوز ہوائی اڈے سے پرواز کی تھی۔

این ایچ اے نے جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ ہانیڈا ایئر ٹریفک کنٹرولر نے حادثے سے قبل مسافر طیارے کو رن وے پر اترنے کی اجازت دی اور کوسٹ گارڈ کے طیارے کو رن وے سے دوررہنے کا حکم دیا تھا۔بدھ کو 3 رن وے دوبارہ کھولے جانے کے باوجود اب بھی تقریباً 100 پروازوں کےمنسوخ ہونے کا امکان ہے، جس سے19 ہزار مسافر متاثر ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More