امریکا کا قومی قرض 34 کھرب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف امریکی میڈیا نے امریکی محکمۂ خزانہ کے حوالے سے کیا ہے۔
قرض سے مشروط حد کے زمرے میں ٹریژری بلز، صفر کوپن بانڈز، فیڈرل فنانسنگ بینک کی طرف سے جاری کردہ قرض اور بعض دیگر ایجنسیوں کے گارنٹی شدہ قرضوں پر غیر محفوظ شدہ رعایت شامل نہیں۔
رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا
دوسری جانب کانگریس کے ارکان نے آنے والے ہفتوں میں وفاقی فنڈنگ کے لیے جدوجہد شروع کر دی ہے۔ ستمبر 2023ء میں وفاقی قرض 33 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا تھا، جس میں ٹیکس محصولات میں کمی اور وفاقی اخراجات میں اضافے کی وجہ سے بڑھتے ہوئے وفاقی خسارے میں اضافہ ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس جون میں امریکی قرض 32 ہزار ارب ڈالر سے زائد ہو گیا تھا۔