چودھری پرویز الٰہی کو جیل سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کوراولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا، انہیں دل کی تکلیف اور سینے میں انفیکشن کی شکایت تھی۔

جیل ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہٰی کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں کیا گیا، طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں آر آئی سی منتقل کر دیا گیا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی کا آر آئی سی میں طبی معائنہ کیا جائے گا اور ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More