موٹروے پولیس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائی، 12 کلوگرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):موٹروے پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12 کلوگرام اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔ترجمان کے مطابق ایم ون ہزارہ انٹرچینج کے قریب پٹرولنگ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن نے غفلت لاپرواہی سے چلتی ہوئی گاڑی دیکھی جسے رکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی جس پر سیکٹر کمانڈر نے آگے آنے والی پولیس موبائل کو الرٹ کر دیا۔

مذکورہ گاڑی کو متعدد بار روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈرائیور نے گاڑی نہیں روکی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مذکورہ گاڑی کا پیچھا کیا گیا۔پولیس کو پیچھے آتے دیکھ کر ڈرائیور ہزارہ انٹرچینج لوپ پر گاڑی کھڑی کر کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا۔ گاڑی کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 12 پیکٹ اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمدکرلی۔ گاڑی کوقبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More