ڈالر کی قیمت میں 9 پیسے کمی ، 281.80 روپے کا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، کاروبار کے آغاز پر معمولی سستا ہو گیا۔

بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 281 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ڈالر مزید سستا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے ، کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 110 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 64 ہزار460 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 65 ہزار سے اوپر چلا گیا تھا جو بعد میں مرحلہ وار کم ہوتا رہا، انڈیکس نے کاروباری دن کا اختتام  64 ہزار 350 پر کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More