متحدہ عرب امارات کے شہریوں کو روزگار کی فراہمی کے لیے کابینہ کے فیصلے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد شروع

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

ابوظہبی۔3جنوری (اے پی پی):اماراتی وزارت افرادی قوت کی جانب سے اماراتی شہریوں کو روزگار فراہم کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے دوسرے مرحلہ پرعمل درآمد شروع کردیا،جس کے تحت ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکنوں کی تعداد 20 سے 49 ہے وہاں 2024 کے دوران کم از کم ایک اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

اردو نیوز کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے ہے ایسی کمپنیاں اور ادارے جہاں کارکن 20 سے زیادہ اور 49 سے کم ہیں ان کی مجموعی تعداد 12 ہزار کے قریب ہے جو 14 شعبوں میں کام کررہی ہیں۔ کابینہ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ 2025 میں ایک اور اماراتی شہری کو روزگار فراہم کرنا ضروری ہوگا جس کا مقصد بے روزگاری پرقابو پانا اور زیادہ سے زیادہ امارتی شہریوں کو روزگارکے مواقع فراہم کرنا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ٹیلی کمیونیکشن، انشورنس، رئیل اسٹیٹ، فنی، علمی اور اسی قسم کے دیگر شعبے، تعلیم ، صحت اور سوشل ورک کے علاوہ تفریح ، ہول سیل اور ریٹیل کاروبار، لاجسٹک اور سٹوریج اور دیگر شعبوں کے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ جلد قانون پر عمل درآمد کریں تاکہ کسی قسم کی مشکل صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More