عرفان پٹھان نے کثرت رزق سے متعلق حضرت علیؓ کا ایک خوبصورت قول شیئر کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

پاکستانی کرکٹ ٹیم پر طنزیہ تبصرے کرنے والے سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے کثرت رزق سے متعلق حضرت علیؓکا ایک خوبصورت قول شیئر کر دیا۔

عرفان پٹھان نے یہ قول سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیا کہ رزق سخاوت میں پوشیدہ ہے لیکن لوگ اسے محنت میں تلاش کرتے ہیں، حضرت علیؓ۔

اس دور ان ایک صارف نے کہا کہ جب سے میں ٹوئٹر استعمال کررہا ہوں یہ پہلی پوسٹ کام کی نظر آئی ہے جبکہ ایک صارف نے پہلی بار اچھی بات شیئر کرنے پر کھلاڑی کو دلچسپ انداز میں مبارک باد پیش کی۔

واضح رہے کہ حضرت علیؓ کے اس قول میں انسان کو ایسی نیکی کا درس دیا گیا ہے جو مادی وسائل ناوابستگی سے ابھرتی ہے جس میں اپنے خرچ میں سے باآسانی اور اپنی سہولت کے مطابق کچھ مال دوسروں پر بلاغرض خرچ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

Rizq sakhawat mein poshida hai, or log ise mehnat mein talash karte ha!

HAZRAT ALI

— Irfan Pathan (@IrfanPathan) December 30, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More