آسٹریلیا کیخلاف سڈنی میں کھیلے جانیوالے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔
پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب بغیر کوئی رن اسکور کیے پویلین لوٹ گئے۔شان مسعود 35 اور بابر اعظم 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ پاکستان کو 150 رنز کے مجموعی اسکور پر پانچواں نقصان سعود شکیل کی صورت میں ہوا جو 5 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ میں سلواوور ریٹ پر پاکستان پر جرمانہ عائد
پانچویں 5 وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے اسکور کو 190 تک پہنچایا تاہم رضوان 88 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے تین اور مچل اسٹارک نے ایک وکٹ حاصل کی۔