انڈونیشیا، آتش فشاں پہاڑ میں دھماکے، 1172 رہائشی محفوظ مقامات پر منتقل

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

جکارتہ ۔3جنوری (اے پی پی):انڈونیشیا کے مشرقی صوبے نوسا ٹنگارا کے ایک آتش فشاں میں دھماکے کے بعد علاقے سے 1172 رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹی آر ٹی کے مطابق صوبے کے مشرقی فلوریس علاقے میں واقع لیووٹوبی لاکی۔لاکی آتش فشاں میں دھماکے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق عورتوں اور بچوں سمیت کُل 1172 افراد کو آتش فشاں کےقرب و جوار کے علاقوں سے نکال لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق متاثرہ علاقے سے نکالے گئے شہریوں کو پناہ گاہیں، خوراک اور کمبل فراہم کئے گئے اور علاقے کی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔انڈونیشیا وولکانولوجی و جیولوجیکل رِسک سینٹر کے مطابق آتش فشاں کی اُگلی ہوئی راکھ ایک ہزار سے 15 سو میٹر بلندی تک پہنچ رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More