سعودی عرب کا جاپان میں زلزلے سے اموات پر افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

ریاض ۔3جنوری (اے پی پی):سعودی وزارت خارجہ نے جاپان میں زلزلے سے متعدد افراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر جاپان اور اس کے دوست عوام کے ساتھ افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیان میں سعودی عرب کی جانب سے جاپان کی حکومت اور اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ سال نو پر جاپان میں آنے والے طاقتور زلزلے سے کم از کم 64 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے کے ساتھ سونامی کی لہریں بھی جاپان کے مغربی ساحل سے ٹکرائیں۔جاپان کی میٹرولوجیکل ایجنسی کا کہنا ہے 90 منٹ کے دورانیے میں 21 زلزلے کے جھٹکے آئے جن کی شدت 4 یا اس سے بھی زیادہ تھی۔ جبکہ سب سے شدید جھٹکا 7.6 شدت کا بتایا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More