جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی ، متاثرہ علاقوں سے 62 ہزار افراد کا انخلاء

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

جاپان میں دو روز قبل آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی۔

جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی پھیل گئی، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو کی کارروائیاں جاری ہیں ،زلزلے کے بعد سے اب تک 150 سے زائد آفٹر شاکس آ چکے ہیں، ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

اشیکاوا میں تباہی کے آثار جا بجا نظر آ رہے ہیں، متعدد عمارتیں تباہ جبکہ سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں۔ زلزلے کی شدت سے 300 کلو میٹر دور ٹوکیو میں بھی عمارتیں لرز اٹھی تھیں۔ اشیکاوا میں سونامی کی تمام وارننگز واپس لے لی گئی ہیں۔

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

نوتو ریجن میں عمارتوں میں اب بھی آگ لگی ہوئی ہے، متعدد ہائی ویز لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آئی ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے 62 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

جاپانی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ متاثرین کو تلاش کرنے، انہیں بچانے کے لیے وقت سے مقابلہ کرنا ہے، 33 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More