اسرائیل لبنان کے ساتھ کشیدگی سے گریز کرے، فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیر دفاع کو فون

اے پی پی  |  Jan 03, 2024

پیرس۔3جنوری (اے پی پی):فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ لبنان کے ساتھ کشیدگی سے گریز کرے۔الجزیرہ کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت پراسرائیلی ڈرون حملے میں صالح العروری کے مارے جانے کے بعد فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیردفاع بینی گینٹز کو فون کیا ۔

فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خاص طور پر لبنان میں کسی بھی قسم کے شدت پسندانہ رویے سے گریز کرے ۔فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیر دفاع کو یہ بھی بتایا کہ فرانس یہی پیغام علاقے میں جاری تنازعے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر شامل تمام فریقوں کو پہنچا رہا ہے۔

فرانسیسی صدر نے اس موقع پر پائیدار جنگ بندی کے مطالبے کا اعادہ کیا اور غزہ میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر ایک بار پھر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More