آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی گرین کیپ چوری ہو گئی

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

سڈنی: آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی گرین کیپ الوداعی ٹیسٹ سے قبل چوری ہو گئی۔

آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میرا بیگ چوری ہو گیا جس میں میری بیٹیوں کے لیے تحفے اور میری گرین کیپ تھی۔

انہوں نے گرین کیپ واپس کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس بھی میرا بیگ ہے وہ میری کیپ واپس کر دے، بیگ رکھ لے۔

🏏🇦🇺 David Warner has issued an impassioned plea for the return of his baggy green.

His backpack, which contained his baggy green, was taken from his luggage on the eve of the Sydney Test.

🎥: David Warner (via Instagram) pic.twitter.com/C4QRdMxf0I

— ABC SPORT (@abcsport) January 2, 2024

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیوڈ وارنر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

سڈنی میں کرکٹ کے میدان میں بات کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ میں ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہا ہوں اور بھارت میں ورلڈ کپ جیتنا بہت بڑی کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں چیمپئنز ٹرافی آنے والی ہے اور اگر آئندہ 2 برسوں کے دوران میں اچھی کرکٹ کھیلتا رہا اور انہیں ٹیم کے لیے کسی بلے باز کی ضرورت ہوئی تو میں دستیاب ہوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More