بابر اعظم کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ

ہم نیوز  |  Jan 03, 2024

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو کرکٹ سے وقفہ لینے کا مشورہ دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ہمارے ہیرو اور دنیا کے بڑے کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم ایشیا کپ میں اچھا پرفارم نہیں کر سکی اور ورلڈ کپ کی بھی کچھ ایسی ہی صورتحال رہی۔ جس کی وجہ سے افواہیں گردش کرنے لگیں اور بابر اعظم سے کپتانی لے لی گئی۔ میں ہوتا تو بابر سے کہتا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہ کھیلو بلکہ آنے والی سیریز کی تیاری کرو۔

یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی اور امام الحق ڈراپ

مشتاق احمد نے کہا کہ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کے پیچھے بڑی چیز ہار جاتے ہیں۔ بابر اعظم نے 4 سال تک قومی ٹیم کی کپتانی کی اور کارکردگی کا دباؤ برداشت کیا۔ جس کی وجہ سے ذہنی تھکاوٹ ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو کھیل سے وقفہ لینا چاہیے وہ تفریح کریں اور اہلخانہ کے ساتھ وقت گزاریں۔ ویرات کوہلی کو بھی مسائل ہوئے تو انہوں نے کھیل سے وقفہ لے لیا تھا پھر جب واپس آئے تو بہترین کھیل پیش کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More