عوام 8 فروری کو پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کیلئے ترازو پر مہر لگائیں،سراج الحق

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم ووٹ کی طاقت سے حکمرانوں کا احتساب کر سکتی ہے، عوام 8 فروری کو پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی، مضبوط معیشت کیلئے ترازو پر مہر لگائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر جاوید قریشی کی اپنے ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر نائب امیر میاں محمد اسلم، امیر ضلع نصراللہ رندھاوا، کاشف چودھری، عبدالرزاق عباسی و دیگر قیادت بھی موجود تھی۔ سراج الحق نے کہا کہ عوام 8 فروری کو جماعت اسلامی پر اعتماد کرے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ اقتدار میں آ کر ملک میں امن قائم کریں گے، نوجوانوں کو روزگار اور زرعی زمینیں دی جائیں گی، تعلیم کو لازمی قرار دیں گے، شہریوں کے لیے تعلیم اور صحت کی سستی اور بہترین سہولیات یقینی بنائیں گے، سودی معیشت کا خاتمہ کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More