سیکیورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

ہم نیوز  |  Jan 02, 2024

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران خودکش بمبار سمیت 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے،مارے گئے دہشت گرد متعدد دہشتگردی کی کارروائی میں ملوث تھے ۔

ہلاک دہشتگرد ہائی پروفائل دہشت گرد انہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More