اسلام آبادہائیکورٹ، شہریار آفریدی کی حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے شہریار آفریدی کی کوہاٹ اینٹی کرپشن میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔منگل کے روز درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کے دوران عدالت نے درخواستوں پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کی۔شہریار آفریدی کے خلاف کوہاٹ میں اینٹی کرپشن کے دو مقدمات درج ہیں شہریار آفریدی کی بائیو میٹرک اور دستاویزات نہ ہونے کا اعتراض تھا،ادھر شہریار آفریدی نے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ کر بائیو میٹرک تصدیق کروالی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More