نادرا نے 2023 میں ایک کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ،15 لاکھ افراد کی اموات،16 لاکھ شادیوں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج کیا ، نادرا حکام

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے 2023 میں1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ،15 لاکھ افراد کی اموات،16 لاکھ شادیوں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج کیا ۔ نادرا حکام کے مطابق بے مثال کاوشوں کی بدولت 2023مثالی کامیابیوں کا سال رہا ۔

نادرا اور ملک بھر کی مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششوں کی بدولت شہریوں کی زندگی کے اہم واقعات کا کامیاب اندراج کیا جن میں 1 کروڑ 79 لاکھ بچوں کی پیدائش ،15 لاکھ افراد کی اموات، 16 لاکھ شادیاں اور 1 لاکھ 80 ہزار طلاقوں کا اندراج شامل ہے

۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں سے متعلق تمام ضروری معلومات کے اندراج کے لئے نادرا کی ہر ممکن کوششوں کا سفر جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اپنی زندگی کے اہم واقعات کا بروقت اندراج یقینی بناتے ہوئے مکمل قومی ڈیٹابیس کے لئے ہماری کوششوں کو کامیاب بنائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More