نگران وفاقی وزیر مواصلات، ریلویز اور بحری امور شاہد اشرف تارڑ کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرنے پر ریلوے سٹاف اور انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے مواصلات، ریلویز اور بحری امور شاہد اشرف تارڑ نے مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی کے دوران 41 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کرنے پر ریلوے سٹاف اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ پاکستان ریلوے کی آمدن میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ریلویز نے پہلے 6 ماہ میں مسافر ٹرینوں سے 24 ارب اور مال بردار ٹرینوں سے 11.5 ارب کی آمدنی حاصل کی۔ دیگر شعبوں سے آمدن تقریباً 5 ارب روپے تھی۔ ریونیو میں اضافہ پاکستان ریلوے کی انتظامیہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی موثر اصلاحات اور ریلوے ملازمین کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔

وزارت ریلوے نے محکمہ میں آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے گزشتہ سال سے متعدد اصلاحات متعارف کروائی ہیں۔ ای آر پی کے متعارف ہونے سے ہیومن ریسورز منیجمنٹ میں بہتر کارکردگی اور مالی معاملات میں شفافیت آئی ہے۔ رابطہ ایپ کے اجراء نے مسافروں کے لیے سفری انتظام کو آسان بنا دیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلی بار لینڈ مینجمنٹ رولز منظور ہوئے جس سے ریلوے کی زمینوں کو بہتر استعمال کر کے ریلوے کے لیے زیادہ سے زیادہ ریونیو جنریٹ کیا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More