غزہ پر اسرائیلی فوجی جارحیت میں اب تک 4000 سے زائد فلسطینی طلبہ جاں بحق ہو ئے ہیں، فلسطینی وزارت تعلیم

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

غزہ۔2جنوری (اے پی پی):فلسطین کے علاقہ غزہ پر اسرائیلی فوجی جارحیت میں اب تک 4000 سے زائد فلسطینی طلبہ جاں بحق ہو ئے ہیں۔

فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں تقریباً چار ہزار 156 طلبہ جاں بحق ہو چکے ہیں۔ وزارت کے مطابق اسرائیلی بمباری میں کم از کم 381 سکول مکمل طور پر تباہ یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More