پاکستان کی غزہ کے لیے انسانی امداد کی تیسری کھیپ العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئی

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

قاہرہ۔2جنوری (اے پی پی):پاکستان کا ایک خصوصی فوجی طیارہ غزہ کے برادر عوام کے لیے 20 ٹن اشد ضروری انسانی اور طبی امداد لے کر منگل کو مصر کے العریش بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گیا۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے عہدیداران نے غزہ میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کو پہنچانے کے لیے یہ امداد مصری ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کر دی۔

بیان کے مطابق پاکستان اب تک غزہ کے لوگوں کو 200 ٹن سے زائد انسانی اور طبی امداد پہنچا چکا ہے، پاکستان مستقبل میں بھی درکار یہ امداد فراہم کرتا رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More