ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر

ہم نیوز  |  Jan 02, 2024

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر ابرار احمد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے بھی باہر ہو گئے۔

نجی  ٹی وی کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں وہاب ریاض نے انکشاف کیا کہ ابرار احمد تاحال مکمل فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ابرار احمد آسٹریلیا سے ہی وطن واپس آ جائیں گے۔

یاد رہے کہ ابرار احمد آسٹریلوی  پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

انہوں نے میچ کے تیسرے دن 8 اوورز کرائے تاہم انہیں کندھے میں تکلیف ہوئی جس کے بعد ہوئی تھی جس کے سبب انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More