چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 39.44 فیصد کااضافہ

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):چین کوپاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر39.44 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرنومبرتک کی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو1.223 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 39.44 فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو877.44 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،

نومبر2023 میں چین کو271.36 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جونومبر2022 کے مقابلہ میں 36.29 فیصدزیادہ ہے، نومبر2022 میں چین کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 199.058 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،اکتوبرکے مقابلہ میں نومبرمیں چین کوپاکستان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر14.90 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More