پولیس افسران کی اعلیٰ تعلیم کے لیے نجی یونیورسٹی سے تعاون کا معاہدہ طے پا گیا ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

لاہور۔2جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا پولیس افسران کی اعلیٰ تعلیم کےلئے احسن اقدام، پنجاب پولیس اور نجی یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت یونیورسٹی نے پولیس افسران کی اعلیٰ تعلیم کےلئے5 کروڑ روپے سالانہ سکالرشپ فنڈ قائم کردیا۔

منگل کو جاری بیان میں ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ہر رینک کے پولیس افسر کو ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریوں کےلئے وظائف دیے جائیں گے، افسران تعلیمی اخراجات کا 10 فیصد خود جبکہ90 فیصد یونیورسٹی برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نجی یونیورسٹی میں ماڈرن پولیسنگ سمیت دیگر اہم مضامین میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں گے جس سے ان کی استعداد کار میں اضافہ اور سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھاکہ پولیس فورس کے بچوں کےلئے فارن سکالرشپس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More