سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت( کل ) تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا

اے پی پی  |  Jan 02, 2024

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ نے لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت کل (بدھ) 3 جنوری 2024ء تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے منگل کو یہاں لاپتہ افراد اور جبری گمشدگیوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران اعتزاز احسن کی جانب سے ان کے وکیل شعیب شاہین نے دلائل دیئے۔ چیف جسٹس نے شعیب شاہین کو کہا کہ آپ مکمل تیاری کر کے آئیں اور ہمیں یہ بتائیں کہ کس نوعیت کے آرڈر پاس کریں تو اس مسئلہ کے حل کی جانب جایا جا سکتا ہے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس معاملہ کو سیاسی نہ بنائیں۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت کل (بدھ) 3 جنوری 2023ء تک کے لئے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More